بین الاقوامی

سعودی حکومت کی معتمرین کو ڈیجیٹل فراڈ سے بچنے کیلیے نئی ہدایات

ریاض: سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے بینکنگ فراڈ سے بچنے کے لیے معتمریں کو ہدایات جاری کی ہیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق رواں برس عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے بیرون ملک سے معتمرین غیر معمولی تعداد میں مکہ مکرمہ پہنچ رہے ہیں جن کے استقبال و انتظام کے لیے وزارتِ حج و عمرہ نے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔

دنیا بھر میں جعل سازی اور ڈیجیٹل فراڈ کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس سے محفوظ رہنے کے لیے وزات حج و عمرہ نے مندرجہ زیل ہدایات جاری کی ہیں۔

1- معتمرین بینکنگ ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے میں احتیاط کریں۔
2-بینک کارڈ کا پن اور پاس ورڈ وغیرہ کی معلومات کسی کو نہ دیں۔
3- رقم منتقلی کے لیے مستند ذرائع استعمال کریں۔
4- موبائل فون اور سوشل ایپس پر موصول ہونے والے نامعلوم پیغامات اور لنکس پر کلک نہ کریں۔
5- فراڈ کی اطلاع فوری طور پر بینک اور مجاز حکام کو دیں۔

علاوہ ازیں سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے معتمرین سے درخواست کی ہے کہ اپنے ہمراہ 60 ہزار ریال سے زیادہ رقم، سونا، قیمتی پتھر اور دیگر مہنگی اشیا ساتھ نہ لائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button