بین الاقوامی

یوکرین کا روسی حملوں میں 262 ایتھلیٹس کی ہلاکت کا دعویٰ

کیف: یوکرین نے دعوٰی کیا ہے کہ جنگ میں روسی حملے کے نتیجے میں یوکرین کے 262 ایتھلیٹس ہلاک ہوچکے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یوکرین کے وزیر کھیل وادیم ہٹسیت نے اپنے بیان میں کہا کہ روسی حملوں میں 363 اسپورٹس کے ادارے تباہ ہوچکے ہیں۔

یوکرین کے دورے پر آئے انٹرنیشنل فیڈریشن آف جمناسٹک کے صدر موریناری واتنابے سے ملاقات کے دوران وادیم ہٹسیٹ کا کہنا تھا کہ روس کے کسی ایتھلیٹ کو اولمپکس یا دیگر کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سب روسی ایتھلیٹس اس جنگ کی حمایت کرتے ہیں اور اس جنگ کی حمایت میں منعقد ہونے والی تقریبات میں بھی شرکت کرتے ہیں۔ تاہم دوسری جانب بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے روسی اور بیلاروسی ایتھلیٹس کی بین الاقوامی مقابلوں میں واپسی کی سفارش کی ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے یوکرین کو 15.6 ارب روپے بطور قرض دینے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکیوٹیو بورڈ نے یوکرین کیلئے چار سالہ 15.6 ارب ڈالر بظور قرض کی منظوری دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button