کھیل و کھلاڑی

پاک نیوزی لینڈ سیریز میں تبدیلی، پنڈی میں اب دو ون ڈے میچز ہونگے

لاہور: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے میچ شیڈول میں مقام کا ردو بدل کردیا گیا ہے، پنڈی میں اب ایک کے بجائے دو ون ڈے میچز منعقد ہوں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک نیوزی لینڈ سیریز کے میچز کے شیڈول میں معمولی ردوبدل ہوا ہے، راولپنڈی کو ایک اضافی ون ڈے کی میزبانی سونپ دی گئی ہے جس کے بعد اب نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دو میچ پنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

ابتدائی شیڈول کے مطابق پنڈی اسٹیڈیم میں دو ٹی ٹونٹی اور ایک ون ڈے کھیلا جانا تھا لیکن اب نئے شیڈول کے مطابق پنڈی اسٹیڈیم میں دو ٹی ٹونٹی اور دو ون ڈے میچز ہوں گے۔

ون ڈے سیریز کے آخری تین میچز کی میزبانی کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم کرے گا۔ میچ کے اوقات کار بھی بدل دیے گئے ہیں اور میچ اب 8 بجے کی بجائے 9 بجے شروع ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button