صنعت و تجارت

ملکی تجارتی خسارہ 9ماہ کے دوران 22ارب 90 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگیا

اسلام آباد: رواں مالی سال 2022-23 کے پہلے 9 ماہ کے دوران ملکی تجارتی خسارہ 35.51 فیصد کی ریکارڈ کمی کے ساتھ 22 ارب 90 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ (جولائی 2022 تا مارچ 2023) کے دوران تجارتی خسارے میں 12 ارب 60 کروڑ ڈالر کی نمایاں کمی دیکھی گئی۔

گزشتہ مالی سال اسی مدت میں خسارے کا حجم 35 ارب 50 کروڑ ڈالر تھا۔

ادارہ شماریات کے مطابق فروری کی نسبت مارچ 2023 میں برآمدات میں آٹھ فیصد اضافہ ہوا اور حجم دو ارب 36 کروڑ ڈالر رہا ہے۔

اسی طرح جولائی تا مارچ ملکی برآمدات 9 اعشاریہ آٹھ سات فیصد کمی کے ساتھ 21 ارب ڈالر سے زائد رہیں۔ درآمدات 25 اعشاریہ تین چار فیصد کمی سے 43 ارب 94 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button