امریکہ

’پبلک ڈیمانڈ پر چھکے لگانے والے‘ سابق انڈین کرکٹر سلیم درانی چل بسے

انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر سلیم درانی انتقال کر گئے، اُن کی عمر 88 برس تھی۔
پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق سلیم درانی اپنے بھائی جہانگیر درانی کے ساتھ جام نگر گجرات میں رہائش پذیر تھے۔
سلیم درانی کی رواں سال جنوری میں کولہے کی ہڈی کی سرجری کی گئی تھی۔ گرنے کے باعث اُن کی ہڈی فریکچر ہو گئی تھی۔
مزید پڑھیں

’لوگ سیف کے گال کھینچ کر پوچھتے کہ ایکٹر بنو گے یا کرکٹر؟‘

وسیم اکرم سعودی عرب میں کرکٹ کی ترقی کے خواہاں، ’باقاعدہ کرکٹ ٹیم بنا سکتا ہے‘

پیسے کی وجہ سے انڈین کرکٹ بورڈ بہت ’مغرور‘ ہے: عمران خان
وہ جارحانہ مزاج کے بائیں ہاتھ کے بلے باز اور سپنر تھے۔
سلیم درانی نے 29 ٹیسٹ میچز کھیلے جن میں ایک ہزار 202 رنز سکور کیے۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 75 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
وہ اپنے اُس جادوئی سپیل کے لیے یاد رکھے جائیں گے جب سنہ 1971 میں انڈیا نے ویسٹ انڈیز میں اپنا پہلا ٹیسٹ میچ جیتا تھا۔ سنیل گواسکر نے اُسی میچ میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔
سلیم درانی نے دوسری اننگز میں کلائیو لائیڈ اور گیری سوبرز کو آؤٹ کیا تھا۔ انہوں نے 17 اوورز میں صرف 21 رنز دیے۔
انڈین ٹیم ٹیسٹ میچ سات وکٹوں سے جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی۔
اُن کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے انڈیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر وی وی ایس لکشمن نے ٹوئٹر پر پوسٹ کیا کہ ’انڈیا کے پہلے ارجن ایوارڈ یافتہ کرکٹر اور پبلک ڈیمانڈ پر چھکے مارنے والا کھلاڑی، سلیم درانی۔ اوم شانتی۔ ان کے اہل خانہ، دوستوں اور چاہنے والوں سے دلی تعزیت۔‘

2011 میں سلیم درانی کو بی سی سی آئی نے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا تھا (فوٹو: اے ایف پی)

سابق ٹیسٹ کرکٹر روی شاستری نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ’انڈیا کا سب سے کلرفُل کرکٹر، سلیم درانی۔ ریسٹ اِن پیس۔‘
1934 میں کابل میں پیدا ہونے والے سلیم درانی نے اپنے جارحانہ انداز کی بلے بازی سے تماشائیوں کے ساتھ ایک خاص تعلق پیدا کیا تھا اور ڈیمانڈ پر چھکے لگانے کی شہرت حاصل کی تھی۔
انہوں نے 1962 میں پورٹ آف سپین میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک ٹیسٹ سنچری بنائی۔ انہوں نے اپنا آخری ٹیسٹ فروری 1973 میں انگلینڈ کے خلاف بریبورن سٹیڈیم میں کھیلا، جہاں انہوں نے 1960 میں اپنا ڈیبیو بھی کیا تھا، اور بیٹنگ اوسط 25 رنز کے ساتھ ختم کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button