شوبز

شمعون عباسی نے چوتھی شادی کرلی

کراچی: پاکستانی اداکارہ شیری شاہ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں شمعون عباسی سے اپنی شادی کا انکشاف کیا ہے۔

شمعون عباسی اور شیری شاہ پاکستانی میڈیا انڈسٹری کے بڑے ناموں میں سے ایک ہیں۔ دونوں نے فلم دُرج میں ایک ساتھ کام کیا تھا جسے بہت سے ناظرین نے پسند کیا تھا۔ اگرچہ فلم باکس آفس پر اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی لیکن اس کے بعد دونوں اداکار آپس میں گہرے دوست بن گئے۔

شیری شاہ اور شمعون عباسی کی کیمسٹری کو مداح بہت پسند کرتے ہیں اور بہت سے لوگ انہیں ایک ساتھ دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی شادی کے بارے میں قیاس آرائیاں ہوتی رہتی ہیں۔

تاہم اب دونوں کی شادی کی افواہیں حقیقت کا روپ دھار چکی ہیں کیونکہ شیری شاہ نے فیس بُک پر بالآخر شمعون عباسی کے ساتھ اپنی شادی کا باقاعدہ انکشاف کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں شیری نے اپنے شوہر شمعون عباسی کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ میں آپ کے بارے میں بہت سی چیزوں کی معترف ہوں، آپ کی طاقت، آپ کی پرسکون طبعیت، آپ کے کردار اور دیانتداری، آپ کی حس مزاح، آپ کا خوبصورتی کو سراہنے کا انداز اور آپ کی پرلطف سنگت۔

پوست میں اداکار نے یہ بھی کہا کہ آپ کی وجہ سے میری زندگی حسین ہو گئی ہے۔  جب آپ آس پاس ہوں تو ہر مشکل آسان ہے۔ میں آپ کو اپنے جیون ساتھی کے طور پر پا کر بہت خوش قسمت محسوس کررہی ہوں۔ میرے پاس موجود ہونے کا شکریہ۔ سالگرہ مبارک ہو شمعون عباسی!۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button