کھیل و کھلاڑی

سابق کپتان محمد حفیظ کےلیے بڑا اعزاز

لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کو میرِلبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی اعزازی تاحیات رکنیت سے نواز دیا گیاہے۔

بدھ کے روز ایم سی سی نے ٹوئٹر پر تاحیات اعزازی رکنیت حاصل کرنے والے 17 کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی۔

ایم سی سی کے چیف ایگزیکٹِو اور سیکریٹری گائے لیوینڈر کا کا کہنا تھا کہ جن ناموں کا اعلان کیا جارہا ہے وہ جدید دور کے کچھ عظیم بین الاقوامی کھلاڑی ہیں اور کلب کی خوش قسمتی ہے کہ وہ ان کھلاڑیوں کو بطور کلب کے ممبران شامل کرنے جارہا ہے۔

محمد حفیظ نے اعزاز ملنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا کہ کرکٹ کی خدمات کے اعتراف میں مجھے اعزازی تاحیات رکنیت دینے پر ایم سی سی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button