کھیل و کھلاڑی

فیفا کی عالمی رینکنگ؛ ارجنٹائن نے برازیل سے پہلی پوزیشن چھین لی

ارجنٹینا نے فیفا کی عالمی رینکنگ میں 6 سال کے طویل عرصے کے بعد پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

گزشتہ برس فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں ارجنٹینا نے دلچسپ مقابلے کے بعد فرانس کو پینلٹیز پر شکست دے کر فٹبال چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

عالمی چیمپئینز نے سال 2023 کے دوستانہ مقابلوں میں پاناما اور کرکاؤ کو شکست دیکر پہلی پوزیشن سمیٹی جبکہ فرانس نے ابتدائی کوالیفائر میں ہالینڈ اور جمہوریہ آئرلینڈ کو شکست دینے کے بعد برازیل کو تیسرے نمبر پر دھکیل دیا۔

برازیل کو رواں سال دوستانہ میچ میں مراکش کے ہاتھوں اَپ سیٹ شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا، جو مراکش کی برازیل کے خلاف پہلی فتح تھی۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈکپ؛ ارجنٹینا فرانس کو شکست دے کر ورلڈ چیمپئن بن گیا

یورو کپ مقابلوں میں کامیابیاں سمیٹ کر سربیا 4 درجے چھلانگ لگاکر 25 ویں، اسکاٹ لینڈ 6 درجے ترقی پاکر 36ویں، رومانیہ 6 درجے بہتری کے ساتھ 46 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

مزید پڑھیں: مراکش نے 5 بار کی عالمی چیمپئین برازیل کو شکست دیدی

افریقہ کپ کے نیشنز کوالیفائر میں الجزائر 6 درجے ترقی کے ساتھ 34 ویں، مصر 4 درجے ترقی پاکر 35 ویں جبکہ کینیڈا کانکاکاف نیشنز لیگ کی بیک ٹو بیک فتوحات کے بعد ٹاپ 6 درجے بہتری کے ساتھ 47 ویں نمبر پر آگیا ہے اور یوں ٹاپ 50 میں جگہ بنالی ہے۔

واضح رہے کہ فیفا کی جانب سے اگلی رینکنگ جولائی 2023 میں جاری کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button