بین الاقوامی

ڈونلڈ ٹرمپ پورن اسٹار کیخلاف مقدمہ جیت گئے

واشنگٹن: امریکی عدالت نے پورن اسٹار اسٹورمی ڈینیئلز کو حکم دیا ہے کہ وہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قانونی فیس کی مد میں ایک لاکھ 22 ہزار ڈالر جرمانہ ادا کریں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مین ہٹن میں ایک مقدمے میں کیلی فورنیا کی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہتک عزت کے ایک مقدمے میں پورن اسٹار اسٹورمی ڈینیئلز کو ایک لاکھ 22 ہزار ڈالر قانونی فیس بطور جرمانہ ادا کرانے کا حکم دے دیا۔

خیال رہے کہ یہ کیس اس وقت شروع ہوا تھا جب اسٹورمی ڈینیئلز نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے جنسی تعلقات پر زبان بند رکھنے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک شخص کی معرفت سے رابطہ کیا تھا اور خاموش رہنے کو کہا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاملے پر خاموش رہنے کے لیے پورن اداکارہ کو رقم کی ادائیگی بھی کی تھی تاہم جب اداکارہ نے ایک انٹرویو میں تعلقات کا انکشاف کردیا تو ٹرمپ کے وکیل نے کیس دائر کردیا تھا۔

عدالت نے پورن اسٹار اسٹورمی کو ڈونلڈ ٹرمپ کو دی گئی قانونی فیس کے علاوہ 3 لاکھ ڈالرز مقدمہ خارج ہونے پر ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔

خیال رہے کہ اسٹورمی ڈینیئلز نے اپیل کورٹ کی جانب سے ٹرمپ کی اٹارنی فیس ادا کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھنے کے موقع پر کہا تھا کہ میں ایک پیسہ ادا کرنے کے بجائے جیل جانا پسند کروں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button