کھیل و کھلاڑی

سابق اوپنر سعید انور کی طرح ’’آئیڈیل‘‘ بننا چاہتا ہوں، صائم ایوب

افغانستان کے خلاف ٹی20 ڈیبیو کرنے والے نوجوان بیٹر صائم ایوب کا کہنا ہے کہ سابق اوپنر سعید انور کی بیٹنگ سے متاثر ہوں اور لیجنڈری بلےباز کی طرح آئیڈیل بننا چاہتا ہوں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے آغاز سے قبل پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوان بلےباز صائم ایوب نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کے لیے کھیلتے ہوئے کپتان بابراعظم کے ساتھ کھیلتے ہوئے بہت کچھ سیکھا، انکے ساتھ کھیل کر لطف اُٹھایا۔

صائم ایوب نے کہا کہ بابراعظم نے پی ایس ایل میچز کے دوران اوپنگ کرتے ہوئے مجھے اعتماد دیا، میری کوشش ہوگی اپنی دوسری انٹرنیشنل سیریز میں بھی پرفارم کروں۔

مزید پڑھیں: یوسف، بابر کو مزید ریکارڈز توڑتے دیکھنے کے خواہاں

نوجوان کرکٹر نے سعید انور کے حوالے سے کیے گئے سوال پر کہا کہ سابق اوپنر کی بیٹنگ سے متاثر ہوں اور لیجنڈری بلےباز کی طرح آئیڈیل بننا چاہتا ہوں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں صائم ایوب نے 12 میچوں 341 رنز بنائے جس میں 165.53 کے اسٹرئیک ریٹ سے بلےبازی کا مظاہرہ کیا تھا جبکہ 5 نصف سینچریاں بھی شامل تھیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ 2 نئی فرنچائزز کون سی ہوں گی؟

افغانستان کے خلاف سیریز میں بائیں ہاتھ کے بلےباز خاطر خواہ کارکرگی دکھانے میں ناکام رہے تھے انہوں نے تین میچز میں محض 66 رنز بنائے تھے جبکہ انکا ٹاپ اسکور 49 رنز تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button