پاکستان

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک

کراچی: نارتھ کراچی بابا موڑ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو مارے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں خواجہ اجمیرنگری تھانے کےعلاقہ نارتھ کراچی سیکٹر4 بابا موڑکے قریب پولیس اورڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلےمیں3 مبینہ ڈاکو مارے گئے، ہلاک ملزمان کے قبضے سے 2 تیس بور پسٹل، موبائل فونزاور2 موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔

پولیس حکام کے مطابق گشت پرمامور پولیس اہلکاروں نے2 موٹرسائیکل پرسوار3 مشکوک افراد کورکنے کا اشارہ کیاتوملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس پرفائرنگ کردی جس پرپولیس کی جوابی فائرنگ کی گئی اور3 مبینہ ڈاکوؤں کوہلاک کردیا گیا، ہلاک کیے گئے ڈاکوؤں کی شناخت تلاش ڈیوائس کی مدد سے رشید عرف بابو ولدمعین الدین،ذیشان عرف چھوٹو ولد تاج الدین اوراویس ولد ریاض کے ناموں کی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق مارے گئے تینوں ڈاکواسٹریٹ کرائم اورڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے،ہلاک ڈاکوؤں کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیےعباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی،ہلاک ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔

ٹیپو سلطان پولیس نےعمرکالونی سکینہ امام بارگاہ کے قریب پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا جبکہ اس کا ساتھی موقع پرسے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتارملزم کی شناخت ایلکس کے نام سے کی گئی اوراس کے قبضے سےغیرقانونی اسلحہ ، 3 چھیننے ہوئے موبائل فونز، پرس اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی زخمی ملزم کو فوری جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ زخمی ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

ادھر سچل پولیس نے سپرہائی وے جمالی پل کے قریب پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا جبکہ اس کا ساتھی موقع پر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتارملزم کی شناخت دادللہ افغانی ولد غلام حضرت کے نام سے کی گئی اورملزم کے قبضے سےغیرقانونی اسلحہ اورموٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔

پولیس کے مطابق دو مسلح ملزمان شہری سے واردات کررہے تھےکہ پولیس موقع پرپہنچی گئی اورفاٸرنگ کے تبادلہ کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتارکرلیا جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button