دلچسپ و عجیب

ایپل موبائل اسٹور میں انوکھی ڈکیتی؛ لاکھوں ڈالرز کے موبائل چوری

واشنگٹن: ایپل موبائل اسٹور کے باتھ روم میں سوراخ کرکے چور داخل ہو کر 5 لاکھ ڈالرز مالیت کے 400 سے زائد موبائلز چُرالیے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق واشنگٹن کے ایپل اسٹور میں چور مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ باتھ روم میں سوراخ کرکے داخل ہوئے اور 436 آئی فونز، آئی پیڈز اور ایپل گھڑیاں اُڑا لے گئے۔

چوروں نے مہنگے موبائلز تک رسائی انتہائی چالاکی سے حاصل کی۔ دیوار میں شگاف کیا اور باتھ روم میں داخل ہوئے اور وہاں سے موبائلز شیفس تک پہنچے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایپل اسٹور سے تقریباً 5 لاکھ ڈالرز کی مالیت کی چوری ہوئی ہے۔ چوروں نے کافی مہارت سے واردات انجام دی اور کوئی شواہد چھوڑے بغیر فرار ہوگئے۔

ملزمان کو باتھ روم کی دیوار میں سوراخ کرتے، اندر داخل ہوتے اور باہر نکلتے نہیں دیکھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز سے بھی پولیس کو بھی کوئی مدد نہیں ملی۔

حیران کن طور پر جائے واردات سے فرانزک ٹیم کو کسی سے فنگر پرنٹس نہیں ملے۔ تاحال پولیس چوروں کا سراغ لگانے میں ناکام ہے اور ایپل اسٹور کے مالکان نے بھی کسی پر شک کا اظہار نہیں کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button