صنعت و تجارت

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا

کراچی: بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ کے باعث پیر کو بھی ڈالر کی پرواز جاری رہی جس سے ڈالر کا انٹربینک ریٹ 287 روپے سے تجاوز کرگیا جبکہ اوپن ریٹ 293 روپے کی سطح پر آگیا۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے ابتدا میں ایک موقع پر 24 پیسے کی کمی بھی واقع ہوئی لیکن ترسیلات زر 27 فیصد کے اضافے سے 7 ماہ کی بلند سطح پر پہنچنے جیسی مثبت خبر کے باوجود ڈالر ایک بار پھر بے قابو ہوگیا اور اسکی اڑان شروع ہوئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 2.44 روپے کے اضافے سے 287.08 روپے کی سطح پر بند ہوئی اور اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر 1.50 روپے کے اضافے سے 293 روپے کی سطح پر بند ہوا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ داخلی سطح پر سیاسی انتشار معاشی سرگرمیوں کو متاثر اور اعتماد متزلزل کرنے کا باعث بن رہی ہے جس روپیہ پر دباؤ بڑھ گیا ہے، دوست ممالک میں چین و سعودی عرب کے علاوہ قطر اور متحدہ عرب امارات سمیت ودیگر عالمی مالیاتی اداروں کی سپورٹ سے جون 2023 کے اختتام تک ذرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 10ارب ڈالر تک پہنچنے کی امید بھی ہے لیکن آئی ایم ایف معاہدہ عالمی و مقامی سطح پر اعتماد وساکھ کی بحالی کے لیے ضروری ہوگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button