پاکستان

ڈاکٹرز، نرسسز کی گرفتاریاں؛ سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز چوتھے روز بھی بند

راولپنڈی: ساہیوال ڈسٹرکٹ اسپتال آتشزدگی واقعے میں ڈاکٹرز اور نرسسز کے خلاف کارروائی اور گرفتاریوں کے معاملے پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن راولپنڈی نے آج چوتھے روز بھی سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں کام بند کر رکھا ہے۔

ہولی فیملی، بے نظیر بھٹو اسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں سینیئر ڈاکٹرز موجود ہیں تاہم او پی ڈیز میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث کام کا دباؤ بڑھ گیا جبکہ مریض پریشان ہیں۔

ایسوسی ایشن نے ڈاکٹرز کی گرفتاری میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے، سیاسی انتقام کا نشانہ بننے والے ڈاکٹرز اور نرسسز کو فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہ وزیراعلیی پنجاب اور ہیلتھ سیکریٹری معاملے پر معافی مانگیں

مطالبات کی منظوری تک ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button