cac کراچی میں عید کے تینوں دن موسم گرم رہنے کا امکان – Daily News Pakistan
پاکستان

کراچی میں عید کے تینوں دن موسم گرم رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے کراچی میں عید کے 3 روز کے دوران موسم گرم ومرطوب رہنے کی پیش گوئی کردی۔

شہر قائد میں عیدالاضحیٰ کے 3 روز کے دوران موسم گرم ومرطوب رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 50 تا 60 فیصد ہونے کے سبب حدت رہے گی ۔ صبح سے دوپہر کے درمیان مغربی جبکہ شام کے وقت سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

 

سندھ کے دیگر مقامات پر موسم گرم یا شدید گرم رہ سکتا ہے۔ ضلع تھرپارکر کے کچھ مقامات پر بونداباندی کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button