پاکستان

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 247 میگا واٹ ہوگیا

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 247 میگا واٹ ہوگیا
ویب ڈیسک 11 منٹ پہلے

شیئرٹویٹشیئرای میلتبصرےمزید اردو خبریںجوائن واٹس ایپ چینل

ملک میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 6 گھنٹے ہے،:فوٹو:فائل
اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 247 میگا واٹ تک پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 26 ہزار 500میگاواٹ  جبکہ بجلی کی پیداوار 20 ہزار 253 میگاواٹ ہے۔ پن بجلی ذرائع سے 7ہزار980 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 712 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں اور نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار980 میگاواٹ ہے۔

ملک میں ونڈ پاور پلانٹس سے1ہزار100 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔سولر پاور پلانٹس سے196 ، بگاس سے 133 اورنیوکلئیر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 133 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر میں 6 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے جبکہ  لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

شیئر

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button