cac صدر نے لاہور اور سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری کی منظوری دیدی – Daily News Pakistan
پاکستان

صدر نے لاہور اور سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری کی منظوری دیدی

اسلام آباد:  صدر مملکت آصف علی زرداری نے سندھ اور لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی  تقرری کی منظوری دے دی، وزارت قانون نے تعیناتیوں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے۔

صدر مملکت نے  قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ محمد شفیع صدیقی کی بطور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تعیناتی کی منظوری دے دی۔

اسی طرح صدر نے لاہور ہائی کورٹ کی جج جسٹس عالیہ نیلم کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تعیناتی کی بھی منظوری دیدی۔

 

صدر مملکت  آصف علی زرداری نے تعیناتیوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے (13) کے تحت دی ہے، اور و زارت قانون  نے ان تعیناتیوں  کے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیے ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button