پاکستان

لاہور؛ گجرپورہ میں بچوں سے بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور: گجرپورہ میں پولیس نے بچوں سے بدفعلی کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گجرپورہ  کی حدود میں کرول گھاٹی جنگل میں بچوں سے بد فعلی کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔

ملزم بچوں کو ورغلا کر اور لالچ دے کر جنگل میں لے جاتا اور ان  سے بد فعلی کرتا تھا۔

ملزم محمد آصف ولد محمد شوکت قوم چنگڑ سکنہ چائنہ اسکیم کا رہائشی  ہے جسے  پولیس ٹیم نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرکے گرفتار کیا۔

ملزم نے احمد ٹاؤن میں واقع مدرسے کے 14 سالہ حافظ قرآن طالب علم محمد انس کے ساتھ بد فعلی کی جبکہ متاثرہ بچہ دینی تعلیم حاصل کرکے گھر جا رہا تھا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے  کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button