بین الاقوامی

متحدہ عرب امارات میں 12 ربیع الاوّل کو عام تعطیل کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں 12 ربیع الاوّل کو عام تعطیل کا اعلان
ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے

شیئرٹویٹشیئرای میلتبصرےمزید اردو خبریںجوائن واٹس ایپ چینل

متحدہ عرب امارات میں 12 ربیع الاوّل اتوار 15 ستمبر 2024 کو ہوگی
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کی خوشی میں 12 ربیع الاوّل کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فیڈرل اتھارٹی آف ہیومن ریسورسز نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاول کی تعطیل کے لیے سرکلر جاری کردیا گیا۔

انسانی وسائل اور امارات کی وزارت  نے اعلان کیا کہ اتوار 15 ستمبر 2024 کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کی مناسبت سے سرکاری اداروں سمیت نجی شعبے کے ملازمین کے لیے بھی عام تعطیل ہوگی۔

یہ فیصلہ 2024 کے لیے سرکاری اور نجی شعبوں کے لیے سرکاری تعطیلات کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کی کابینہ کی قرارداد کے مطابق ہے۔

وزارت کے بیان میں متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور کو مبارک باد دی گئی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں اگلی عام تعطیل 2 اور 3 دسمبر کو قومی دن کے سلسلے میں ہوگی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button