پاکستان

عمران خان کا 28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسہ منسوخ کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسہ کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 28 تاریخ کو راولپنڈی میں جلسہ نہیں احتجاج کرینگے، ہم ہائی لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ سے درخواست واپس لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ہمیں معلوم ہے انہوں نے جلسے کی اجازت نہیں دینی، دینگے بھی تو شہر سے باہر دینگے، جلسے کے بجائے اب ہم راولپنڈی میں ہفتے کو بھرپور احتجاج کرینگے، ہمارے وکلاء کل سپریم کورٹ کے باہر بھی احتجاج کرینگے۔

مزید پڑھیں: فلسطینیوں کی طرح یہ لوگ ہمیں بھی کرش کرنا چاہتے ہیں، عمران خان

یہ پڑھیں : راولپنڈی میں جلسہ کرنے کیلیے پی ٹی آئی کی ڈپٹی کمشنر کو درخواست

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جسٹس منصور علی شاہ سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی، آئین بھی یہی کہتا ہے سینئر ترین جسٹس کو چیف جسٹس تعینات کیا جائے، ایک ماہ رہ گیا چیف جسٹس کے نام کا اعلان کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button