آکسفورڈ چانسلر کے الیکشن سے باہر ہونے پر عمران خان کی ساکھ کو شدید دھچکا
لندن: آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کی دوڑ سے عمران خان کے باہر ہونے کی وجوہات کو برطانوی و عالمی میڈیا میں کافی کوریج ملی۔
عالمی میڈیا کے مطابق چانسلر الیکشن کی دوڑ سے باہر ہونا عمران خان کی ساکھ کے لئے شدید نقصان دہ ثابت ہو رہا ہے۔ عالمی میڈیا میں مضمونوں کا انبار لگ گیا جس میں چانسلر الیکشن کی نا اہلی کے مختلف پہلوؤں پر بحث کی گئی۔
عالمی میڈیا میں کہا گیا کہ سرکاری تحائف کو بیچنا اور ریاستی راز افشا کرنا عمران خان کی نا اہلی کا باعث بنا۔ میٹرکس چیمبرز (ہیو ساؤتھی کنگز کونسل) کی قانونی رائے عمران خان کو لے بیٹھی۔
برطانوی قانون دانوں کی ٹاپ کلاس کیٹیگری “کنگز کونسل” کی قانونی رائے عمران خان کے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا امیدوار بننے میں اصل رکاوٹ بنی۔
عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کی دوڑ سے باہر
کنگز کونسل ہیو ساؤتھی کی باضابطہ قانونی رائے نے عمران خان کی اہلیت کو مشکوک بنا دیا۔
آکسفورڈ یونیورسٹی کے انتخابی قوانین کا تفصیلی حوالہ دے کر ہیو ساؤتھی نے قرار دیا کہ عمران خان کرپشن کیسز میں سزا یافتہ ہونے کی وجہ سے چانسلر کے منصب کیلئے نااہل ہیں۔
سرکردہ کنگز کونسل ہیو ساؤتھی کی قانونی رائے کو نظر انداز کرنا آکسفورڈ یونیورسٹی کیلئے ممکن نہ تھا۔
گلوب بینر نے تجزیہ کیا کہ جو شخص یونیورسٹی کی سربراہی کیلئے نااہل ہے وہ 24 کروڑ عوام کے ملک کی حکومت کی سربراہی کیلئے اہل کیسے؟
دی گارجین، ٹیلیگراف، ڈیلی میل، بی بی سی، اور دی انڈیپینڈنٹ سمیت 2 درجن سے زائد عالمی اخبارات و جرائد نے عمران خان کی نااہلی کی شہ سرخیاں لگائیں۔
گلوب بینر کے مطابق عمران خان ریاستی راز افشاء کرنے کے الزام میں سزا یافتہ ہیں: چانسلر جیسے عہدے کے اہل نہیں،
آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن لڑنے سے نااہلی نے بانی پی ٹی آئی کا سیاسی مستقبل داغدار کر دیا۔
وزیر قانون نے گلوب بینر سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کریمنل کیس میں سزا یافتہ ہونے کی وجہ سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے انتخاب سے ڈس کوالیفائی ہوئے ، آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کیلئے نااہل قرار دیا گیا شخص پورے ملک کی حکومت کیلئے کیسے اہل ہو سکتا ہے، چانسلر نااہلی عمران خان کی ملکی اور پارٹی سربراہی کیلئے بھی خطرہ بن گئی ہے۔
عالمی میڈیا نے طنز کیا کہ چانسلر الیکشن میں اوسط درجے کے امیدوار لسٹ میں شامل لیکن عمران خان غائب! فہرست میں شامل کئی ناموں کا عمران خان کی نااہلی سے دلچسپ موازنہ بھی سامنے آ گیا۔
لاہور کی غیر معروف خاتون وکیل، منہاج یونیورسٹی کا پروفیسر اور ایمازون کا ویئر ہاؤس ورکر بھی اہل لیکن بانی پی ٹی آئی نااہل۔
برطانوی ماہر قانون ہاگ سوتھی کے مطابق کریمنل کیس میں سزا یافتہ عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن لڑنے کا اہل نہیں۔
عمران خان کے چانسلر کا الیکشن لڑنے سے نااہل قرار دینے کی خبر سب سے پہلے آکسفورڈ میل نے بریک کی۔ عمران خان ایک متنازع سیاستدان ہونے کی وجہ سے آکسفورڈ یونیورسٹی چانسلر کے الیکشن سے باہر ہوئے۔