پاکستان
تبلیغی مرکز سے دیر جانے والی وین حادثے کا شکار، دو افراد جاں بحق
تبلیغی مرکز لاہور سے خیبرپختونخوا کے علاقے دیر بالا جانے والی وین راولپنڈی میں بھیرا کے قریب حادثے کا شکار ہوئی، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دیگر 6 زخمی ہوگئے۔
موٹروے پولیس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے بھیرا کے قریب مسافر وین حادثے کا شکار ہوئی، حادثے کی اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کاروائیاں شروع کردیں۔
بیان میں کہا گیا کہ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو بھیرا اور بھلوال منتقل کر دیا گیا، ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ وین کا پچھلا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔
موٹروے پولیس نے کہا کہ وین تبلیغی مرکز رائیونڈ سے دیر بالا کی جانب جا رہی تھی اور وین میں مجموعی طور پر 15 مسافر موجود تھے۔