Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر احتساب عدالت میں پیش

نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر احتساب عدالت میں پیش

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اورکیپٹن صفدر احتساب عدالت میں پیش ہوگئے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نوازاور کیپٹن صفدراحتساب عدالت میں پیش ہوگئے۔ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی خاتون افسر سدرہ منصور نے ایون فیلڈ ریفرنس میں اپنا بیان قلمبند کرادیا ہے۔ سدرہ منصور نے حدیبیہ پیپر ملز کا ریکارڈ اور آڈٹ رپورٹ بھی عدالت میں پیش کردی۔
نواز شریف کی جانب سے دومتفرق درخواستیں عدالت میں دائر کی گئیں۔ ایک درخواست میں سابقہ عدالتی حکم نامے میں تاریخ کی تصحیح کیلئے گزارش کی گئی ہے۔ دوسری درخواست میں مریم نواز کی جانب سے جہانگیر جدون کو نمائندہ مقرر کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔

About Pakistan News

Check Also

1001046-earthquackmainnimage-1510991580-793-640x480

زلزلہ زدگان کے لئے پاکستانی امداد تہران پہنچ گئی

 اسلام آباد:  پاکستان کی جانب سے ایران میں زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کے لئے بھیجی گئی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *