صحت

آنکھوں کیلئے کون کون سے وٹامنز مفید ہیں؟

وٹامنز انسانی جسم کی ضروریات میں سے ہیں تاہم آنکھوں کی صحت کے حوالے سے وٹامن اے، سی اور ای کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ علاوہ ازیں بی وٹامنز اور دیگر غذائی اجزاء بھی آنکھوں کے لیے مفید ہوتے ہیں۔

وٹامنز کی کمی آنکھوں کے کچھ امراض جیسے موتیابند، گلوکوما، اور عمر سے متعلق میکولا (آنکھوں کے پیچھے کا حصہ) کی خرابی کا باعث بن سکتے ہیں۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ کچھ وٹامن اور معدنی سپلیمنٹس ان امراض کی نشوونما یا اسے سست کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔

وٹامن اے
وٹامن اے اچھی بصارت کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ وٹامن اے پروٹین روڈوپسن کا ایک جز ہے جو آنکھوں کو کم روشنی میں بھی دیکھنے میں مدد دیتا ہے۔

شکر قندی، گاجر، لال شملہ مرچ، کدو اور اسکواش وٹامن اے کے بہترین ذرائع ہیں۔

وٹامن ای
الفا ٹوکوفیرول، وٹامن ای کی ایک شکل ہے جس میں خاص طور پر طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات ہوتی ہیں۔ اینٹی آکسیڈنٹ جسم میں موجود منفی ریڈیکلز سے لڑنے میں مدد کرتا ہے جو آنکھ کے اندر موجود پروٹین کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ اس نقصان کے نتیجے میں موتیابند کا عارضہ لاحق ہوسکتا ہے۔

وٹامن ای بادام، سورج مکھی کے بیج، مونگ پھلی، سویا بین یا سویا بین کا تیل، مکئی، کینولا آئل اور ایسپراگس سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

وٹامن سی
وٹامن سی بھی آنکھوں کی صحت میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے، یہ بالائے بنفشی اشعہ (Ultravoilet rays) کے نقصان سے بچاتا ہے۔ اگرچہ عمر کے ساتھ آنکھوں میں وٹامن سی کا ارتکاز کم ہوتا ہے تاہم اس نقصان کو وٹامن سی سے بھرپور خوراک سے پورا کیا جاسکتا ہے۔

سنترے یا ان کے مشروب، بروکولی، بلیک بیری اور چکوترے کا جوس سے وٹامن سی کے معروف ذرائع ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button