صنعت و تجارت

جولائی تا مارچ: تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر کا حجم 20.5 ارب ڈالر رہا

کراچی: رواں مالی سال کے ابتدائی 9  ماہ کےد وران  بیرون ملک  مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم کا مجموعی حجم  20.5 ارب ڈالر رہا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار  کے مطابق مالی سال 23-2022 کے ابتدائی 9 ماہ، جولائی تا  مارچ کے  دوران تارکین وطن نے مجموعی طور پر 20.5 ارب ڈالر وطن بھیجے۔

مرکزی بینک کے مطابق ترسیلاتِ زر کا حجم گذشتہ  مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.8 فیـصد کم ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ کے مہینے میں بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے   2.5ارب ڈالرز کی ترسیلات  موصول ہوئیں۔

اعدادوشمار کے مطابق مارچ 23ء  میں کارکنوں کی ترسیلات زر میں ماہ بہ ماہ بنیادوں پر 27.4 فیصد اضافہ ہوا اور سال بہ سال کی بنیادوں پر 10.7 فیصد کی کمی درج کی گئی۔

مارچ میں موصول ہونے والی  ترسیلات زر کے اہم ذرائع میں سعودی عرب (563.9 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (406.7 ملین ڈالر)، برطانیہ (422 ملین ڈالر) اور امریکا (316 ملین ڈالر) شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button