صدام حسین کی ذاتی کشتی پکنک پوائنٹ میں تبدیل
صدام حسین کی ذاتی کشتی پکنک پوائنٹ میں تبدیل
ویب ڈیسک پير 20 مارچ 2023
میڈیا رپورٹس کے مطابق دریا میں پڑا صدام حسین کی کشتی کا زنگ آلود ملبہ اس کی آمر حکومت کی ایک یاد دہانی ہے جو دو دہائیاں قبل ہوئے ملک پر امریکی حملے کے ساتھ ختم ہوگئی تھی۔
121 میٹر لمبی کشتی جس کا نام “المنصور” ہے، صدام حسین کی دولت اور طاقت کی علامت تھی، المنصور جو 1980 کی دہائی میں صدام حسین نے اپنے لیے تعمیر کروائی تھی، آج سیاحوں اور ماہی گیروں کے لیے پکنک پوائنٹ کا کام دے رہی ہے جو وہاں تفریح کرنے اور چائے سے لطف اندوز ہونے کیلئے آتے ہیں۔
ایک مقامی ماہی گیر حسین صباحی جو دن بھر کام کے بعد تھکان دور کرنے کیلئیے کشتی کے ملبے پر چائے کا لطف اٹھاتا ہے، نے بتایا کہ جب یہ کشتی سابق صدر کی ملکیت میں تھی تو کوئی اس کے قریب نہیں جا سکتا تھا۔ میں یقین نہیں کر سکتا کہ یہ صدام حسین کی ذاتی کشتی تھی اور اب میں اس پر بیٹھا ہوں۔