سائنس و ٹیکنالوجی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں چاند اور زہرہ سیارے کا مشترکہ نظارہ

کراچی: پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں آسمان پر چانداور زہرہ سیارہ ایک ہی سیدھ میں موجود ہونے حسین نظارہ دیکھا گیا۔

چاند اور زہرہ کے قریب آنے کا نظارہ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں دیکھا گیا،زہرہ رات میں آسماں پر طلوع ہونے والے روشن ترین سیاروں میں سے ایک ہے،زہرہ رات کے وقت آسمان پر چاند کے بعد دوسرا روشن ترین سیارہ کہلاتا ہے۔ اس کی روشنی سایہ بنا سکتی ہے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق زہرہ عموماً سورج کے آس پاس ہی دکھائی دیتی ہے، سورج غروب ہونے کے بعد یا سورج طلوع ہونے سے کچھ دیر قبل زہرہ کی روشنی تیز ترین ہوتی ہے،اس وجہ سے اسے صبح یا شام کا ستارہ بھی کہا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button