عمر اکمل کو اسکواڈ کا حصہ کیوں نہیں بنایا، بھائی کامران برہم
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلےباز کامران اکمل نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بھائی عمر اکمل کو اسکواڈ کا حصہ نہ بنانے پر برہم ہوگئے۔
یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے سابق کرکٹ کامران اکمل نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی20 اسکواڈ کا اعلان کیا ہے اس میں عمر اکمل کا نام کیوں شامل نہیں؟ عمر اکمل نے گزشتہ سال اور اس سال مشکل حالات میں کرکٹ کھیلی جب موقع ملا ٹیم کیلئے کھیلنے کی کوشش کی مگر مواقع نہیں دیئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھانے یا بتانے کی ضرورت نہیں، ہر کوئی حقیقت سے بخوبی واقف ہے کہ انہیں ٹیم کا حصہ کیوں نہیں بنایا جارہا، عمر اکمل کو چاپلوسی کی عادت نہیں، اس لیے وہ سلیکٹرز کی نظروں میں نہیں آتے۔
مزید پڑھیں: بابراعظم کپتان ہیں، انہیں عمر اکمل کے کم بیک کا دیکھنا ہے، سابق کرکٹر
قبل ازیں بھی کامران اکمل نے اپنے بھائی کی طرفداری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ورلڈکپ اور ایشیاکپ قریب ہے میرے خیال ٹیم کو مڈل آرڈر میں عمر اکمل پلئیر کا ہونا ضروری ہے، وہ اپنی کارکردگی سے سلیکشن کمیٹی، کوچنگ اسٹاف اور کپتان بابراعظم پر زور دے رہے ہیں کہ انکی صلاحیتوں کو پہنچانیں۔
واضح رہے کہ 34 سالہ عمر اکمل نے آخری بار پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 2019 میں سری لنکا کے خلاف میچ کھیلا تھا۔