بابراعظم کا کیوی کپتان کین ولیمسن کیلئے نیک خواہشات کا پیغام
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں انجری کا شکار ہونے والی کیوی کپتان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کپتان بابراعظم نے کیوی کپتان کین ولیمسن کی انجری کے حوالے سے لکھا کہ جلد صحتیاب ہوکر بہترین واپسی کریں۔
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں گجرات ٹائٹنز کی جانب سے کھیلتے ہوئے فیلڈنگ کے دوران انجرڈ ہو گئے تھے۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل نے کین ولیمسن کو ورلڈکپ سے باہر کروادیا
دوسری جانب رواں سال بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 سے قبل اَن فٹ ہوکر ولیمسن میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
ترجمان نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ولیمسن کے گھٹنے کی سرجری کے باعث ہونے والی سوزش 3 ہفتوں میں ختم ہوگی تاہم تاہم میڈیکل رپورٹس میں انہیں مکمل فٹ ہونے میں 6 سے 9 ماہ کا وقت درکار ہوگا۔