پاکستان

اے این ایف کی پسنی میں کارروائی، ایک ٹن سے زائد منشیات برآمد

کوئٹہ: اے این ایف نے پسنی میں بیرون ملک اسمگلنگ کیلئے چھپائی گئی منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے مکران کوسٹل لائن سے متصل چوڑ بندر کے علاقے میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔

اے این ایف ٹیم نے چھاپہ مار کارروائی کی جس کے دوران خفیہ مقام پر ذخیرہ کی گئی ایک ٹن سے زائد منشیات برآمد کرلی جس میں 51 ہزار نشہ آور کیپسول، 850 کلوگرام چرس اور 164 کلوگرام آئس شامل ہے

پکڑی گئی منشیات سمندری راستے سے بین الاقوامی منڈیوں تک پہنچائی جانی تھی۔ گروہ کے سرغنہ لیاقت بلوچ اور واحد بلوچ کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گروہ کے ارکان سمندری راستے سے بیرون ممالک منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button