بین الاقوامی

حج کے دوران عازمین کو پانی پلانے، معلومات فراہم کرنے کیلیے روبوٹ تعینات

مکہ مکرمہ: عازمین حج کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لیے روبوٹس بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انسانوں کے ساتھ ساتھ روبوٹس بھی عازمین حج کو پانی پلانے اور معلومات فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔ سعودی وزارت صحت کی جانب سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں روبوٹس تعینات کیے گئے ہیں۔

روبوٹ معلومات فراہم کرنے سے قبل متعلقہ شخص سے پوچھتے ہیں کہ وہ کس زبان میں جواب سننا پسند کریں گےاس کے بعد بتائی گئی زبان میں معلومات فراہم کرتے ہیں۔ روبوٹس عازمین کو صحت اور سیفٹی کے بارے میں معلومات دینے کے ساتھ ساتھ پانی پلانے کی خدمات بھی انجام دے رہے ہیں۔

 

سعودی وزارت نے کہا ہے کہ سمارٹ روبوٹ سروس کا مقصد دنیا بھر سے آنے والے عازمین کی سیفٹی اور آگاہی کے لیے دنیا کی 96 سے زیادہ زبانوں میں تعلیمی پیغامات اور صحت سے متعلق مشورے دینا اور انہیں براڈ کاسٹ کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button