اٹلی میں تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوبنے سے 17 ہلاک، 60 تارکین لاپتہ، پاکستانی بھی سوار تھے
اٹلی میں تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوبنے سے 17 ہلاک، 60 تارکین لاپتہ، پاکستانی بھی سوار تھے
ویب ڈیسک منگل 18 جون 2024
شیئرٹویٹشیئرای میلتبصرےمزید اردو خبریںجوائن واٹس ایپ چینل
فوٹو فائل
روم: اٹلی میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی دو کشتیوں کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک جبکہ 60 سے زائد لاپتہ ہوگئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق غیر قانونی تارکین سے بھری کشتیاں جنوبی ساحلی پٹی پر ڈوب گئیں جس کے نتیجے میں 60 سے زائد غیر ملکی تارکین لاپتہ ہوگئے۔
سمندر میں موجود جرمنی کے ایک امدادی گروپ نے 51 افراد کو ریسکیو کر کے ساحل پر پہنچایا جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مہاجرین پر نظر رکھنے والے ادارے اور یونیسیف کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ کشتیوں میں ایرانی، شامی، بنگلادیشی ، پاکستانی، اور مصری شہری سوار تھے۔
لاپتہ تارکین کی تلاش کے لیے اٹلی کی کوسٹ گارڈ کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ وقت زیادہ گزر جانے کی وجہ سے اب بچنے کے امکانات بہت کم ہیں۔