پاکستان

فیس بک کے ذریعے اسلحہ منگوا کرڈکیتیاں کرنے والا افغان گروہ گرفتار

کراچی: فیس بک کے ذریعے  درہ آدم خیل سے اسلحہ منگوا کر کراچی میں لوٹ مار کی وارداتیں کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

سندھ رینجرز اور پولیس نے انٹیلیجینس معلومات کی بنیاد پرسہراب گوٹھ کے علاقے میں جنت گل ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے افغان ڈکیت گروہ کے انتہائی مطلوب3 ملزمان جان آغا،امید گل عرف لغمانی اور عبدالرحمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے ڈکیتیوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ وایمونیشن برآمد کر لیا ۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم جان آغا نے ڈکیتیوں کے لیے کئی بار درہ آدم خیل سے بذریعہ فیس بک اسلحہ منگوانے کا انکشاف کیا ہے۔ ملزم جان آغاایک منظم گروہ کے سرغنہ کے طور پر اپنے گروپ کو آپریٹ کرتا تھا۔ملزم جان آغانے مزید انکشاف کیا کہ وہ کئی بار گرفتاری کے ڈر سے ایران میں روپوشی اختیار کر چکا ہے اور کچھ عرصے بعد واپس آکر دوبارہ جرائم میں ملوث ہو جاتا تھا

ترجمان کے مطابق گرفتارملزمان شہرکے مختلف علاقوں میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے کی 300 سے زائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ ملزمان نے دوران واردات 3 سے زائد شہریوں کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

گرفتار ملزم جان آغا اور اس کے ڈکیت ساتھی اس سے پہلے بھی ڈکیتی کی متعد د وارداتوں کی پاداش میں گرفتار ہوکرجیل جاچکے ہیں۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔گرفتارملزمان کو بمعہ اسلحہ وایمونیشن مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button