بین الاقوامی

چین، کرغزستان میں زلزلے کے جھٹکے

چین، کرغزستان  میں زلزلے کے جھٹکے
ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے

شیئرٹویٹشیئرای میلتبصرےمزید اردو خبریںجوائن واٹس ایپ چینل

زلزلے سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی:فوٹو:فائل
سنکیانگ: چین اور کرغزستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی اورزمین کے اندر زلزلے کی گہرائی 18 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز چین کے صوبے سنکیانگ کے قریب تھا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے وسط ایشائی ریاست کرغزستان کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ چین کے علاقوں میں گہرائی کم ہونے کے باعث زلزلے کی شدت زیادہ محسوس کی گئی اور لوگ کھلے مقامات پر نکل آئے۔

 

زلزلے سے اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ حکام نے آفٹر شاکس کے خطرے کے پیش نظر لوگوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

شیئرٹویٹ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button