بین الاقوامی

امریکا میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، 6 افراد ہلاک ایک زخمی

امریکا میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، 6 افراد ہلاک ایک زخمی
ویب ڈیسک 4 گھنٹے پہلے

شیئرٹویٹشیئرای میلتبصرےمزید اردو خبریںجوائن واٹس ایپ چینل

(فوٹو: ویب ڈیسک ایکسپریس)
لاس ویگاس: امریکا میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں 5 افراد ہلاک اور 13 لڑکی شدید زخمی ہو گئی، فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص نے بھی خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

نارتھ لاس ویگاس پولیس ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر انھوں نے شمالی لاس ویگاس کے ایک اپارٹمنٹ میں فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کے دوران دو خواتین کو مردہ پایا۔

علاقے کی تلاشی کی دوران ملحقہ اپارٹمنٹ سے بھی دو ایک شخص سمیت دو خواتین کی لاشیں مزید لیں جبکہ ایک 13 سالہ لڑکی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہو چکا تھا۔

پولیس نے مشتبہ حملہ آور 47 سالہ ایرک ایڈمز کی تلاش شروع کی، جس کے بارے میں اطلاع ملی کہ وہ نارتھ لاس ویگاس کے ایک تجارتی مرکز میں دیکھا گیا ہے۔

پولیس افسران نے مشتبہ شخص کا پیچھا کیا، لیکن مشتبہ شخص ایرک ایڈمز نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی اور ناکامی پر ایک گھر کے عقبی حصے میں خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

لاس ویگاس کے حکام نے ابھی تک اس واقعہ کے محرکات کا اعلان نہیں کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button