پاکستان

دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکا

دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکا
ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے

شیئرٹویٹشیئرای میلتبصرےمزید اردو خبریںجوائن واٹس ایپ چینل

قانون کی حکمرانی کیلیے کیے جانے والے اقدامات کے حامی ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ:فوٹو:فائل
واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ سوات میں ہجوم کے ہاتھوں ایک شخص کی موت پر افسوس ہے۔ مذہبی بنیادوں پر ہونے والے واقعات تشویش کا باعث ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت تمام ممالک پر زور دیتے ہیں کہ مذہبی آزادی، اظہار رائے کی آزادی اور پرامن اجتماع کے حق کا احترام کیا جائے۔ ایسے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں جن سے قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے تحفظ کو فروغ ملے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ  دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ سیکورٹی معاملات پر پاکستان اور امریکا کی شراکت داری میں دہشت گردی  کے خلاف بات چیت اور فنڈز کی فراہمی شامل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button