پاکستان

پختونخوا کے جنوبی اضلاع کےلیے علیحدہ سیکرٹریٹ کے قیام کا فیصلہ

پختونخوا کے جنوبی اضلاع کےلیے علیحدہ سیکرٹریٹ کے قیام کا فیصلہ
ویب ڈیسک  ہفتہ 29 جون 2024

شیئرٹویٹشیئرای میلتبصرےمزید اردو خبریںجوائن واٹس ایپ چینل

(فوٹو: فائل)
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے جنوبی اضلاع کے لیے علیحدہ سیکرٹریٹ کے قیام کا فیصلہ کرلیا۔

اعلامیے کے مطابق کوہاٹ، بنوں اورڈی آئی خان ڈویژنزمیں شامل اضلاع سمیت متعلقہ 4 ضم اضلاع بھی متعلقہ سیکرٹریٹ ڈیل کرے گا۔ اس حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ عابدمجید اے سی ایس جنوبی مقرر کردیے گئے ہیں۔

اے سی ایس ساؤتھ کو جنوبی اضلاع سیکرٹریٹ کے قیام کی سفارشات تیاری کاٹاسک دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مالی اورانتظامی امورکے جائزے اورمتعلقہ اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے سفارشات تیارکی جائیں گی جب کہ اے سی ایس ساؤتھ وزیراعلیٰ کوجوابدہ ہوں گے۔

شیئرٹویٹ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button