پاکستان

حکومت کا بجلی چوری روکنے اوروصولیوں کیلیے عملے کو انعامات دینے کا فیصلہ

حکومت کا بجلی چوری روکنے اوروصولیوں کیلیے عملے کو انعامات دینے کا فیصلہ
ضیغم نقوی  پير 1 جولائی 2024

شیئرٹویٹشیئرای میلتبصرےمزید اردو خبریںجوائن واٹس ایپ چینل

فوٹو: فائل
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجلی چوری روکنے اور وصولیوں کیلیے اربوں روپے مراعات دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاور ڈویژن نے بجلی چوری روکنے اور وصولیوں کیلیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور ضلعی انتظامیہ کیلیے پرکشش پیکج تیار کرلیا، جس کی سمری کابینہ کمیٹی برائے توانائی کو ارسال کردی گئی ہے اور کل  سمری کی منظوری متوقع ہے۔

سمری کے مطابق 2 سے 3 سال کے نجی ڈیفالٹر سے وصولی پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور ضلعی انتظامیہ  کو 5 فیصد انعام ملے گا، جبکہ 3 سال سے زائد کے نجی ڈیفالٹر سے وصولی پر 7 فیصد انعام ملے گا۔

اسی طرح 2سے3 سال کے نجی منقطع نادہندہ سے وصولی پر 5 فیصد جبکہ 3 سال سے زائد کے نجی منقطع نادہندہ سے وصولی پر 7 فیصد انعام ملے گا۔ سمری کے مطابق بجلی چوری کا سراغ لگانے والوں کو وصولی کا 10 فیصد انعام ملے گا۔

پیکیج کے تحت بجلی چوری روکنے میں ناکام تقسیم کار کمپنیوں کے افسران اور عملے کو بھی کروڑوں روپے ملیں گے۔

واضح رہے کہ تقسیم کار کمپنیوں نے نادہندہ صارفین سے 1700 ارب روپے وصول کرنے ہیں جبکہ  افسران اور ضلعی انتظامیہ  کے عملے میں   انعامی رقم  ڈپٹی کمشنر کے ذریعے بذریعہ چیک تقسیم کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button