برطانیہ، عام انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشن میں تصویر یا ویڈیو بنانے پر مکمل پابندی عائد رہی
لندن: برطانیہ میں قبل از وقت ہونے والے عام انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشنز میں تصویر یا ویڈیو بنانے پر مکمل طور پر پابندی عائد رہی۔
انتخابات سے قبل نئے ووٹرز کے اندراج کے باعث ملک میں نئی حلقہ بندیاں کی گئی تھیں جس کے بعد کل نشستوں کی تعداد میں 10 مزید نشستوں کا اضافہ ہوا۔
نشستوں میں اضافے کے بعد اب انگلینڈ کے پارلیمانی حلقوں کی کل تعداد 543 ہو گئی جبکہ ناردرن آئرلینڈ کی 18 نشستیں ہیں، ویلز اور اسکاٹ لینڈ کی مجموعی
نشستوں میں کمی ہوئی جس کے مطابق ویلز کی نشستیں 32 اور اسکاٹ لینڈ کی 57 نشستیں ہو گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی عام انتخابات، لیبر پارٹی کے کیر اسٹارمر نئے وزیر اعظم ہوں گے، برطانوی میڈیا
واضح رہے کہ کنزرویٹو پارٹی کی حکومت کی معیاد جنوری 2025 میں ختم ہونی تھی مگر وزیر اعظم رشی سوناک نے قبل از وقت انتخابات کا اعلان کر دیا تھا، 1945 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ جب جولائی میں عام انتخابات ہوئے ہیں۔