بین الاقوامی

سعودی عرب میں محرم الحرام کا آغاز کل ہوگا

ریاض: سعودی عرب میں یکم محرم الحرام کل ہوگی۔

سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب میں محرم الحرام کا آغاز 7 جولائی کو ہوگا۔ چاند دیکھنے والی کمیٹی نے قمری کلینڈر کے حساب سے فیصلہ کیا ہے کہ ذوالحجہ کا مہینہ 30 دن کا ہوگا اوریکم محرم اتوار 7 جولائی کو ہوگی۔

مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات اور عمان میں یکم محرم الحرام کو عام تعطیل ہوگی

متحدہ عرب امارات اور عمان میں بھی یکم محرم الحرام 7 جولائی کو ہوگی۔ متحدہ عرب امارات اور عمان میں یکم محرم الحرام کو تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button