سیاست صرف سیاستدانوں، ججوں اور فوجیوں پر نہیں چھوڑسکتے، مفتاح اسماعیل
سیاست صرف سیاستدانوں، ججوں اور فوجیوں پر نہیں چھوڑسکتے، مفتاح اسماعیل
ویب ڈیسک 4 گھنٹے پہلے
شیئرٹویٹشیئرای میلتبصرےمزید اردو خبریںجوائن واٹس ایپ چینل
(فوٹو : فائل)
اسلام آباد: نئی سیاسی جماعت عوام پاکستان پارٹی کے سیکریٹری جنرل مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سیاست صرف سیاست دانوں، ججوں اور فوجیوں پر نہیں چھوڑسکتے نئی جماعت بنادی ہے کوئی بھی اس پارٹی میں شامل ہوسکتا ہے۔
اسلام آباد میں پارٹی کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں پاکستان کا نظام اشرافیہ کو سپورٹ کرتا ہے اور غریب آدمی کو آگے نہیں آنے دیتا، نئی پارٹی اس لئے بنائی گئی ہے کہ ہمیں پاکستان کا نظام حقیقی معنوں میں بدلنا ہے۔
یہ پڑھیں : شاہد خاقان، مفتاح اسماعیل نے نئی جماعت عوام پاکستان پارٹی لانچ کردی
انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان ہمیں منظور نہیں ہے اس ملک میں مڈل کلاس پاکستانی کو مارا جارہا ہے، پچاس ہزار کمانے والے سے ٹیکس لیا جارہا ہے، سیکڑوں ایکڑ کے مالک سے ٹیکس نہیں لیا جاتا ہے، ہمارے نوجوان اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ملک چھوڑ کر جارہے ہیں، یہ حکمران تو ہمیں جان اور عزت کا تحفظ نہیں دے سکتے، ملک کے 64 فیصد نوجوان موجودہ سسٹم سے نالاں ہوچکے ہیں،
انہوں ںے کہا کہ تیس سال سے دہشت گردی ہورہی ہے اور ہم ایک اور آپریشن کرنے جارہے ہیں، سیاست صرف سیاست دانوں، ججوں اور فوجیوں پر نہیں چھوڑسکتے، ہم ایک بار پھر آپریشن کی طرف بڑھ رہے ہیں لیکن کیوں؟ کیا اس کے بعد دوبارہ بچے دہشت گردی کی طرف نہیں جائیں گے ؟
انہوں نے کہا کہ جب تک ملک سے غربت کا خاتمہ نہیں ہوگا حالات نہیں بدل سکتے، سیاست صرف سیاست دانوں تک محدود نہیں بلکہ عوام بھی سیاست میں حصہ لیں گے، ہماری پارٹی میں کوئی عہدہ دوبار سے زیادہ نہیں لے سکتا، کوئی بھی اس پارٹی میں شامل ہوسکتا ہے اور اس کے بعد اس کا کوئی رشتہ دار نہیں آسکتا، پارٹی عہدے داروں کے بچوں کو کو عہدوں پر نہیں بٹھائیں گے۔
انہوں ںے کہا کہ ہماری پارٹی ہر پاکستانی کو آگے بڑھنے کا موقع دے گی، یہ ملک اسی لیے بنا تھا کہ عوام کو آگے لے کر آئیں گے، یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ 90 فیصد پاکستانیوں کو فیصلہ سازی سے دور رکھا جائے۔