بین الاقوامی

مسقط کی مسجد پر فائرنگ؛ تینوں حملہ آور مقامی اور آپس میں بھائی تھے

مسقط: تین روز قبل مسجد امام علی میں مجلس عزا کے دوران ہونے والی فائرنگ میں 6 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوگئے تھے جب کہ 3 حملہ آوروں کو طویل مقابلے کے بعد مار دیا گیا تھا۔

سلطنت عمان کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق پولیس چیف کا کہنا ہے کہ مارے گئے تینوں حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی ہے جو مقامی شہری تھے اور تینوں بھائی تھے جو شدت پسند تنظیم سے تعلق رکھتے تھے

یہ خبر پڑھیں : مسقط میں امام بارگاہ پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

یاد رہے کہ داعش نے مسقط کی مسجد میں ہونے والی مجلس عزا پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اس کے 3 جنگجوؤں نے گھنٹوں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ بھی مقابلہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مسقط؛ مسجد میں فائرنگ سے 4 پاکستانیوں سمیت 9 افراد جاں بحق اور 30 زخمی

خیال رہے کہ مسقط کی مسجد امام علی بن ابو طالب میں محرم الحرام کی نسبت سے مجلس جاری تھی جس میں 700 سے زائد افراد موجود تھے۔ جاں بحق اور زخمی پاکستانی شہری تھے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button