پاکستان

پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کرنے والے 3 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: پاک فوج نے پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کرنے والے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب تین دہشت گردوں نے ضلع دیر میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کی تھی جسے سیکورٹی فورسز نے ناکام بناتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد تینوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان مستقل طور پر عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے۔

 

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کو روکے گی۔

آئی ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button