بین الاقوامی

کروشیا کے نرسنگ ہوم میں سابق پولیس افسر کی فائرنگ ، 6 افراد ہلاک

زغرب: کروشیا کے نرسنگ ہوم میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈٰیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مشرقی کروشیا کے علاقے داروور میں قائم نرسنگ ہوم میں پیش آیا۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگیا تاہم اسے بعد میں  غیر رجسٹرڈ اسلحہ لے کر ایک کیفے میں گھسنے  کی کوشش میں گرفتار کرلیا گیا۔ فائرنگ کے وقت نرسنگ ہوم میں 20 افراد موجود تھے۔

کروشین نیشنل پولیس کے سربراہ نکولا ملینا نے کہا کہ ملزم کا امن عامہ میں خلل ڈالنے اور بدسلوکی کا سابقہ ​​پولیس ریکارڈ بھی موجود ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔فائرنگ کے واقعے کے بعد نرسنگ ہوم کو سیل کر دیا اور اب وہاں فارنزک ماہرین تحقیقات اور شواہد جمع کرنے میں مصروف ہیں۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا مشتبہ شخص ایک ریٹائرڈ ملٹری پولیس افسر ہے جس نے 1991 سے 1995 تک کروشیا کی آزادی کی جنگ میں حصہ لیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button