بین الاقوامی
امریکی سینیٹر باب میننڈیز مصر کا ایجنٹ ہونے اور کرپشن الزامات پر مستعفی
واشنگٹن: امریکا کے سینیٹر باب میننڈیز نے پر مصر کا جاسوس ہونے اور کرپشن کے مختلف الزامات میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حکمراں جماعت ڈیموکریٹس سے تعلق رکھنے والے تجربہ کار سیاست دان، خارجہ تعلقات کمیٹی کے سابق چیئرمین اور امریکی سینیٹر باب میننڈیز نے استعفیٰ دیدیا۔
امریکی سینیٹر باب میننڈیز کے گھر سے ایک لاکھ ڈالر مالیت کا سونا اور 4 لاکھ 80 ہزار ڈالر نقد برآمد ہوئے تھے اور یہ الزام تھا کہ انھوں نے یہ رقم مصر سے جاسوسی کے عوض حاصل کی تھی۔
امریکی سینیٹر ان الزامات کے سامنے آنے پر سینیٹ کی خارجہ کمیٹی کی چیئرمین شپ بھی چھوڑ چکے ہیں۔
حکمراں جماعت ڈیموکریٹک کے نیوجرسی کے گورنر فل مرفی باب میننڈیز کی جگہ نئے سینیٹر کا تقرر کریں گے۔
سینیٹر باب میننڈیز پر 7 سال قبل ایک کرمنل کیس خارج ہوچکا ہے۔