پاکستان
ارشد شریف قتل؛ ازخود نوٹس پر سپریم کورٹ میں 29 جولائی کو سماعت ہوگی
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل میں ازخود نوٹس کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 29 جون کو سماعت کرے گا، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال بھی بینچ کا حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ارشد شریف قتل؛ ایک پاکستانی کینیا کی پولیس سے کیوں مارا جائیگا؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
دریں اثنا ارشد شریف کے قتل پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق کے روبرو سماعت ہوئی جس میں ارشد شریف کی اہلیہ نے فریق بننے کے لیےدرخواست دے دی اور عدالت میں بایو میٹرک کرالیا۔