بین الاقوامی

اسرائیلی وزیراعظم کی کانگریس میں تقریر کے دوران مسلم خاتون رکن کا احتجاج

واشنگٹن: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران جہاں سابق اسپیکر چند ارکان نے بائیکاٹ کیا وہیں ڈیموکریٹ کی راشدہ طلیب نے انوکھا انداز اپنایا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی کانگریس سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب کے دوران ڈیموکریٹ رکن راشدہ طلیب نے ایک پلے کارڈ اُٹھا رکھا تھا۔

جس پر غزہ میں فلسطینی نسل کشی کے خلاف نعرہ ’’نسل کشی کا مجرم‘‘ لکھا ہوا تھا۔ وہ یہ پلے کارڈ نیتن یاہو کی تقریر ختم ہونے تک اپنے ہاتھ میں اُٹھائے رہیں

خیال رہے کہ عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا قصوروار قرار دیا تھا۔

یہ خبر پڑھیں : امریکا کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں؛ اسرائیل آپ کا وفادار اور ثابت قدم ساتھی رہے گا، نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اپنی تقریر کے دوران بار بار اس پلے کارڈ کی جانب متوجہ بھی ہوتے رہے اور جی ہی جی میں تلملا کر رہ گئے کیوں آزادیٔ اظہارِ رائے کے بنیادی حق کے تحت کوئی بھی رکن ایسا احتجاج کرسکتا ہے۔

نیتن یاہو کے کے لیے یہ صورت حال غیرمتوقع اور ناقابل یقین تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : اسرائیلی وزیراعظم کا امریکی کانگریس کی تاریخ کا بدترین خطاب تھا، نینسی پلوسی

خیال رہے کہ ایوان نمائندگان کی رکن راشدہ طلیب دوسرے ارکان کے برعکس تقریر کے اختتام پر کھڑی بھی نہیں ہوئیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button