بین الاقوامی

اسرائیلی وزیراعظم کیخلاف واشنگٹن میں مظاہرے؛ امریکی پرچم بھی نذرِآتش

واشنگٹن: امریکی کانگریس سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب کے وقت واشنگٹن میں کام کرنے والے مظاہرین نے امریکی پرچم کو آگ لگا دی۔

عالمی خبر رساں کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بدھ کے روز امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا تھا۔

اس موقع پر مظاہرین کی بڑی تعداد پارلیمنٹ کے باہر جمع ہوگئی اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔

پولیس تشدد سے کئی مظاہرین زخمی بھی ہوئے جب کہ 200 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔ مظاہرین نے امریکی پرچم بھی نذر آتش کردیا جب کہ نیتن یاہو کے پتلے کو بھی آگ لگادی گئی۔

امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹس کی اگلے صدارتی انتخاب کے لیے ممکنہ امیدوار کملا ہیرس نے بدھ کو واشنگٹن میں امریکی پرچم جلانے کی مذمت کی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کملا ہیرس نے امریکی پرچم جلانے کی مذمت کی۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی کانگریس سے خطاب میں کہا تھا کہ میں یہاں اپنے عوام کی جانب سے آپ سب کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button