پاکستان
پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے جنگجویانہ بیان کو مسترد کردیا
اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے جنگجویانہ اور جارہانہ ریمارکس کو مسترد کردیا۔
دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر اعظم مودی کے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی پر مبنی تبصرے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی رہنماؤں کے ایسے بیانات کشمیری عوام کی اپنے بنیادی حقوق، آزادی اور حق خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد سے توجہ ہٹا نہیں سکتے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی کے الزامات لگانے کی بجائے بھارت کو غیر ملکی علاقوں میں قتل، بغاوت اور دہشت گردی کی اپنی مہم پر غور کرنا چاہیے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنی خودمختاری کی حفاظت کرنے کے اپنے ارادے اور صلاحیت میں پرعزم ہے، جیسا کہ فروری 2019 میں بھارت کی مداخلت کے خلاف اس کے سخت ردعمل کی مثال ہے۔