بین الاقوامی
برطانیہ میں چاقو حملہ، 2 بچے جاں بحق، 6 بچوں سمیت 11 زخمی
لندن: برطانیہ میں چاقو بردار کے حملے میں 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ساؤتھ پورٹ کے علاقے میں چاقو کے حملے میں 2 بچے 6 بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے، زخمی بچوں سمیت 8 افراد کی حالت نازک ہے۔ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے چاقو کا حملہ کرنے والے 17 سالہ لڑکے کو گرفتار کرکے حملے میں استعمال ہونے والا چاقو برآمد کرلیا۔
پولیس کے مطابق 17 سالہ چاقو بردار حملہ آور نے لیورپول کے قریب ساؤتھ پورٹ کے علاقے میں یوگا اور ڈانس ورکشاپ کے دوران حملہ کیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ چاقو حملے میں یوگا اور ڈانس ورکشاپ میں شریک نوجوان لڑکیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
برطانوی وزیراعظم نے واقعے میں جاں بحق بچوں اور زخمیوں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدری کرتے ہوئے واقعے کو خوفناک قرار دیا۔